صفائی ستھرائی کے نظام کو مذید بہتر بنا رہے ہیں،زین العابدین میرانی

منگل 27 اکتوبر 2020 17:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) بلدیہ ملیر میں امن و امان کا قیام قانون کی پاسداری اور نفاذ سے مشروط ہے، قانون کی حکمرانی قائم کیے بغیر امن و امان برقرار نہیں رکھا جا سکتا ، اس سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے قربانیاں پیش کرنے والے شہداء کو خراج تحسین و عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ملیر زین العابدین میرانی نے اپنے مرکزی دفتر میں جماعت اسلامی ضلع ملیر کے امیر محمد اسلام کی قیادت میں آئے ہوئے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

وفد میں کو آرڈینیٹر الخدمت فاونڈیشن منظر عالم، علاقائی ناظم شاہ لطیف قدر گل، علاقائی ناظم معین آباد کامران نواز، سابق وائس چیئرمین یو سی 1 معراج محمد خان بھی شامل تھے ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کے وفد نے بلدیہ ملیر میں سابقہ ادوار کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے اور بلدیہ ملیر میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل حل کرکے ان کو بہترین بنیادوں پر سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے ترقیاتی منصوبوں کا تسلسل برقرار رکھا جائے ۔

وفد نے مزید سفارشات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملیر میں قیام امن کے لیے سنجیدہ بنیادوں پر ٹھوس منصوبہ بندی کے تحت انتظامات کیے جائیں، ایڈمنسٹریٹربلدیہ ملیر نے وفد کے شرکاء کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی، کچرا کنڈیوں سے کچرا روزانہ کی بنیاد پر اٹھا کر ٹھکانے لگایا جا رہا ہے، یونین کمیٹیوں میں صفائی ستھرائی معمول کے مطابق جاری ہے، صفائی ستھرائی کے نظام کو مذید بہتر بنا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں