رحمة اللعالمین کا یو م ولا دت تمام ایاّم اور تہواروں سے افضل ہے، شاہ عبد الحق

میلا د کی محفلیں تعلیمات نبوی ا پھیلا نے کا ذریعہ ہیں،امیر جماعت اہلسنت کراچی کا میرٹ روڈ پر محفل سے خطاب

منگل 27 اکتوبر 2020 17:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیرعلامہ سید شاہ عبد الحق قادری نیکہا کہ رحمة اللعالمین کا یو م ولا دت تمام ایاّم اور تہواروں سے افضل ہے دنیا بھر کی مساجد سے پانچ وقت کی اذانیں رحمت اللعالمین کی محبت کا پیغام دیتی ہیں ۔ میلا د کی محفلیں تعلیمات نبوی ا پھیلا نے کا ذریعہ ہیں ،پیارے مصطفی پر ا درود و سلام بھیجنا در حقیقت آپ کی ولا دت پر اظہا ر مسّرت و تشکرہے۔

مسلمان نبی کریم کی سیرت اپنائیںیہی اطاعت کا نام ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے میرٹ روڈ پر محفل میلاد میں خطاب کرتے کہا کہ غلامان مصطفی اپنے نبی ﷺسے اظہار وفا کرتے رہیں گے۔علامہ شاہ عبد الحق قادری کا مزید کہنا تھا کہ رب اللعالمین نے حضور کے ذکر کو قیا مت تک کے لئے بلندو با لا کر دیا ہے نبی کی عظمت کے ڈنکے تا قیا مت بجتے رہیں گے۔ انہو ں واضح کیا کہ میلا د النبی کے تمام جلو س اپنے طے شدہ روٹ کے مطابق نکلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں میں پایا جانے والا مذہبی ذوق وشوق محافل میلاد ہی کی برکتوں میںسے ہے ۔ پیغمبر ِ اسلام کی تعلیمات محبت و رواداری کی عکاس ہے ۔ محبت رسول اپر مبنی مقدس جذبوں کو پروان چڑھاکر دین کی دعوت و تبلیغ کا فر وغ اور معا شر ے کی اصلا ح ممکن ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں