مسائل سے نجات کا واحد راستہ قرآن وسنت کا نظام ہے،محمد حسین محنتی

منگل اکتوبر 18:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیر وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ تبدیلی تباہی ثابت ہوئی ہے، مہنگائی، بیروزگاری اور معیشت کی خراب صورتحال نے ہر محب وطن شہری کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے، وزیراعظم جس بھی چیز کا نوٹس لیتے ہیں ان کی قیمتیں آسمان پر چلی جاتی ہیں، حکومت چینی، آٹا، تیل، گندم سمیت اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر کنٹرول کرنے کیلئے مثبت اقدامات کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے، سودی نظام معیشت سے نجات اور قرآن وسنت کا نفاذ ہی تمام مسائل کا حل ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں قباء آڈیٹوریم میں جماعت اسلامی سندھ کی برادر تنظیمات کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں اسلامی جمعیت طلبہ،اسلامک لائزرموومنٹ، جمعیت طلبہ عربیہ، این ایل ایف، انجنئرنگ فورم، حلقہ علم وادب، تحریک محنت پاکستان سمیت دیگر برادر تنظیمات کے ذمہ داران شریک تھے، صوبائی ذمہ داران نے سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔

(جاری ہے)

صوبائی امیر نے مزید کہا کہ بردار تنظیمات جماعت اسلامی کا ہر اول دستہ ہیں ، انسداد سود مہم ،نظام مصطفیؐ تحریک اور مہنگائی کیخلاف جاری مہم میں تمام برادر تنظیمات کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے، ہر تنظیم اپنے اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے اصلاح معاشرہ اور اقامت دین کی جدوجہد کو تیز کرے۔

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments