ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے فریئر ہال میں سی ایس ایس کارنر کا افتتاح کر دیا

ایس ایس کے امتحان میں بیٹھنے والے افراد کے لیے مفت کورسز کرائے جائیں گے

منگل 27 اکتوبر 2020 20:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے فریئر ہال میں سی ایس ایس کارنر کا افتتاح کر دیا، جہاں پر سی ایس ایس کے امتحان میں بیٹھنے والے افراد کے لیے مفت کورسز کرائے جائیں گے۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی نے اس موقع پر کہا کہ موجودہ اور سابق بیورو کریٹس، سفارت کار اور سینئر افسران کورسز کے شرکا کی مدد کریں گے۔

(جاری ہے)

سی ایس ایس کورس کے شرکا کو کتابیں بھی مفت فراہم کی جائیں گی، کام یابی کے لیے اچھی کتابوں کا مطالعہ ضروری ہے، گوگل آپ کو انفارمیشن فراہم کرتا ہے، علم نہیں، اس لیے کامیابی کے لیے اپنے سبجیکٹ پر بھرپور توجہ دی جائے۔ افتخار شالوانی کا کہنا تھا کراچی کے شہری سی ایس ایس امتحان میں کام یابی کے لیے اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں، سینئر افسران اور بیوروکریٹس اپنے تجربات کی روشنی میں شرکا کو امتحان کی تیاری کرائیں گے۔ سی ایس ایس آپ کی صلاحیتوں کا بھرپور امتحان ہے، اس میں سٴْرخ رٴْو ہونا فخر کی بات ہے۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں