نیوکراچی انڈسٹریل ایریامیں ہوزری فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

منگل 27 اکتوبر 2020 20:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) کراچی کے علاقے نیوکراچی انڈسٹریل ایریامیں ہوزری فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔ فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں اور واٹر بورڈ کے آٹھ ٹینکروں نے آگ بجھانے میں حصہ لیا۔نیو کراچی کی ہوزری فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔

(جاری ہے)

چیف فائر آفیسر کے مطابق فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں اور واٹر بورڈکے آٹھ ٹینکرز کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔ آگ لگنے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہ ہوسکیں۔آگ تیسری منزل پر واقع اسٹیچنگ ڈپارٹمنٹ میں لگی تھی۔ چیف فائر آفیسر مبین احمد کے مطابق پہلی اور دوسری منزل کو آگ لگنے سے کوئی نقصان نہیں پہنچا۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں