سندھ حکومت کا صوبے کی 9 یونیوسٹیوں میں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی 58 سیٹیں بڑھانے کا فیصلہ

منگل 27 اکتوبر 2020 22:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) سندھ حکومت کا صوبے کی 9 یونیوسٹیوں میں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی 58 سیٹیں بڑھانے کا فیصلہ۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں یونیورسٹیز اینڈ بورڈ کا اجلاس ہوا ،اجلاس میں مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو اور سیکریٹری یونیورسٹی اینڈ بورڈ علم الدین بلو شریک ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ میں بتایا گیا ک * سندھ میں پبلک سیکٹر میں کل 25 یونیورسٹیاں ہیں، ان 25 یونیورسٹیوں میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی 162 سیٹیں مختص ہیں ۔

اجلاس میں سندھ کی 9 یونیوسٹیوں میں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی 58 سیٹیں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ باقی 16 پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں سیٹیں بڑھانے کیلئے پی ایم ڈی سی اور ایچ ای سی سے اجازت لی جائے گی ۔

(جاری ہے)

جن یونیورسٹیوں میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی سیٹیں بڑھائی گئی ہیں وہ یہ ہیں سندھ یونیورسٹی میں آزاد کشمیر کی 4 اور گلگت بلتستان کی 7 مزید سیٹیں بڑھائی گئیں * این ای ڈی یونیورسٹی میں آزاد کشمیر کی 2 اور گلگت بلتستان کی 2 مزید سیٹیں بڑھائی گئیں * ڈائو میڈیکل یونیورسٹی میں آزاد کشمیر کی 3 اور گلگت بلتستان کی 3 سیٹوں کا مزید اضافہ کیا گیا ہے ۔

مہران یونیورسٹی میں آزاد کشمیر کی 3 اور گلگت بلتستان کی 2 مزید سیٹوں کا اضافہ ہوا ہے ڈائود انجنیئرنگ یونیورسٹی میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی 3 مزید سیٹیں بڑھائی گئیں پیپلز یونیورسٹی میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی ایک ایک مزید سیٹوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔ شاہ عبداللطیف یونیورسٹی میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی مزید2 سیٹوں اضافہ ہوا ہے ۔

زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام میں گلگت بلتستان کی مزید 4 سیٹیں بڑھائی گئیںکراچی یونیورسٹی میں آزاد کشمیر کی 8 اور گلگت بلتستاں کی مزید 8 سیٹوں کا اضافہ کیا گیا ہے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ حکومت کے اس فیصلے سے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے بچوں کو تعلیم کے شعبے میں فائدہ ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ نے طلبہ کی سیٹیں بڑھانیکے فیصلے پر گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی عوام کو مبارکباد دی۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں