بارہ ربیع الاول کے مختلف جلوسوں کے روٹس کا حتمی تعین علماء کرام کے مشاورت سے کیا جائے،سید ناصر حسین شاہ

منگل 27 اکتوبر 2020 22:05

بارہ ربیع الاول کے مختلف جلوسوں کے روٹس کا حتمی تعین علماء کرام کے مشاورت سے کیا جائے،سید ناصر حسین شاہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) وزیر بلدیات ، اطلاعات و جنگلات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ بارہ ربیع الاول کے مختلف جلوسوں کے روٹس کا حتمی تعین علماء کرام کے مشاورت سے کیا جائے اور اس علاقے کے علماء سے مسلسل مشاورت اور ملاقات کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تمام بلدیاتی ایڈمنسٹریٹرز کو خصوصی ہدایات دیتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر بلدیات نے ہدایات دیں ر کہ 12 ربیع الاول کے مرکزی ودیگر جلوسوں کے روٹس و مرکزی اجتماع کے مقامات پر صفائی ستھرائی اور نکا سی آب کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔انہو ں نے مزید ہدایات دیں کہ مرکزی سمیت تمام جلوسوں کے روٹس کی سکیورٹی کے لیے متعلقہ پولیس افسران کے ساتھ مشترکہ اور مربوط با ہمی مشاورت سے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے اور کوآرڈینیشن کے عمل کو مسلسل جاری رکھا جائے۔سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک 12 ربیع الاول کے روز کراچی میں بجلی کی مسلسل اور بلاتعطل فراہمی یقینی بنائے۔صوبائی وزیر نے ہدایات دیں کہ 12 ربیع الاول کے موقع کی مناسبت سے شایان شان اور شاندار انتظا ما ت کیے جائیں۔ #

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں