کراچی، میٹ مرچنٹس ایسوسی ایشن کا گوشت فروشوں کو جرمانوں پر تشویش کا اظہار

منگل 27 اکتوبر 2020 23:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) میٹ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے صدر حاجی عبدالمجید قریشی لانڈھی والی نیشہر کے مختلف علاقوں میں گوشت فروشوں پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بلاجواز بھاری جرمانوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انجمن ہذا کے ایڈیشنل سیکرٹری اور شیخ القریش کے چیئرمین شاہد حسین قریشی ایک وفد کے ہمراہ کمشنر کراچی،ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کرچکے ہیں اور انہیں جرمانوں سے آ گاہ کیا گیاکمشنر نے یقین دہانی کرائی کہ ناجائز جرمانے عائد نہیں کیے جائیں گے مہنگائی کے تناسب سے گوشت کی نئی قیمتیں مقرر کی جائیں گی انہوں نے کمشنر کراچی سہیل راجپوت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر اجلاس بلاکر گوشت کی نئی قیمتوں کا تعین فرمائیں انہوں نیمتاثرہ کاندراوں سے بھی اپیل کی کہ اس سلسلے میں صدر،جنرل سیکریٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری کے نمبرز پر رابطہ فرمائیں علاوہ ازیں ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداروں سے جو شہر کے مختلف علاقوں میں مصروف عمل ہیں ان سے براہ راست ملاقات کرکے بھی مدد طلب کی جاسکتی ہے انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں دکانداروں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں