درس گاہ کو نشانہ بنا کر ملک کے مستقبل کو نشانہ بنایا گیا ہے ، دردانہ صدیقی

بھارتی ہاتھ خارج از امکان نہیں ہے ، پشاور میں مسجد و مدرسے میں دہشت گردی کی شدید مذمت

منگل 27 اکتوبر 2020 23:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) جماعت اسلامی پاکستان(حلقہ خواتین) کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے پشاور میں مسجد و مدرسہ میں دہشت گردی کی سفاکانہ کاروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ درسگاہ کو نشانہ بنا کر دراصل پاکستان کے مستقبل کو نشانہ بنایا گیا، شہید معصوم بچوں کی قربانی ریاستی اداروں سمیت پوری قوم پر قرض ہے، سانحے میں بھارتی ہاتھ خارج از امکان نہیں قرار دیا جاسکتا، ملوث عناصر کو بے نقاب کرکے عبرتناک سزا دی جائے۔

(جاری ہے)

دردانہ صدیقی نے اپنے مذمتی بیان مزید کہا کہ کوئی بعید نہیں کہ یوم سیاہ کشمیر کے دن کے موقع پر بھارت نے پاکستانیوں کی توجہ کشمیر سے ہٹانے کے لیے یہ کارروائی کی ہو۔ ویسے بھی اجیت دوول جیسے بھارتی کرداروں کی پاکستان کے خلاف ہرزئی سرائی اور سازشیں اب کسی سے ڈھکی چھپی نہیں رہیں۔ دردانہ صدیقی نے معصوم شہداء کے لواحقین سے مکمل اظہار یکجہتی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں