73سال سے بھارتی ظلم وبربریت کا بہادری سے مقابلہ کرنے والے کشمیریوں کے حوصلے نے بھارت کو بوکھلا دیا، مولانامحمدیوسف سلفی

منگل 27 اکتوبر 2020 23:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) اہلحدیث یوتھ فورس کے زیر اہتمام مقامی ہال میں سیمینار بعنوان"کشمیر پر بھارتی مظالم کے 73سال"منعقد ہوا جس سے جمعیت اہلحدیث کے چیف آرگنائزر مولانا محمد یوسف سلفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں بوکھلاہٹ میں کشمیر کی جغرافیائی حدود پر دوبارہ وار کیا تھا اور کشمیر کی علیحدہ ریاست والی شناخت ختم کرنے کی کوشش کی جو کہ اقوام متحدہ کی سنگین ترین خلاف ورزی ہے جس پر مسلم ممالک کے سربراہان نے مجرمانہ غفلت کاارتکاب کیا اور اس خلاف ورزی پر کوئی ٹھوس و عملی اقدام نہیں اٹھایا ۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ہونے والے ہندو بنئے کے مظالم کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی ، عرب ممالک بھارت سے تجارت کو فروغ دینے کی بجائے اسے ناکوں چنے چبوانے کے لئے اس کا مکمل بائیکاٹ کریں تو ہندو بنئے کی عقل آج بھی ٹھکانے آجائے گی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے بلال احمد سلفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف امت مسلمہ و مسلم ممالک سینہ سپر ہوجائیں۔

اہلحدیث یوتھ فورس کے ناظم حافظ محمد حنیف سلفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادیں فرسودہ ہوچکی ہیں ہمیں کشمیر کی آزادی کے لئے کوئی دوسرا راستہ اختیار کرنا ہوگا ۔ مولانا معاویہ سلیم نے کہا کہ ہندو بنئے کا علاج جہاد میں مضمر ہے جو کہ ریاستی اداروں کو کرنا ہوگا ۔ سیمینار سے زاہد سلفی، رضوان خان، جمیل یزدانی، حافظ ابو بکر سلفی، قاری اللہ داد، ضیاء اللہ محسن و دیگر علمائے اکرام و رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔

سیمینار کے اختتام پر ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے کہا گیا کہ بھارتی کاروائیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کشمیر ی عوام سے اظہار یکجہتی کیا گیا اور اس عزم کو دہرایا گیا کہ ہم کشمیریوں کی قانونی سفارتی ، معاشی و معاشرتی اور اخلاقی مدد کرتے رہیںگے اور جب تک کشمیر کو مکمل و با اختیار آزادی اور انہیں بنیادی حقوق کی فراہمی کے لئے ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں