کراچی،پشاور دھماکہ ، آئی جی سندھ نے سندھ پولیس کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کردیئے

منگل اکتوبر 23:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) پشاور دیر کالونی مدرسہ میں بم بلاسٹ کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر آئی جی سندھ نے سندھ پولیس کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کردئیے۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آئی جی سندھ نے کہا ہے کہ صوبائی سطح پر سیکیورٹی کے تمام تر انتظامات کو مزید سخت کیاجائے،پولیس پیٹرولنگ، پکٹنگ اور رینڈم اسنیپ چیکنگ کے عمل کو مؤثر اور کامیاب بنایا جائے،ایس پیز،ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز علاقوں میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں ،تمام مساجد،امام بارگاہوں اوردیگر اہم مقامات پر سیکیورٹی کوغیرمعمولی بنایا جائے،12ربیع الاول،جشن عیدمیلادالنبیٰ کے موقع پر سیکیورٹی حکمت عملی ولائحہ عمل کو ترتیب کردہ پلان کے عین مطابق یقینی بنایا جائے۔

#

متعلقہ عنوان :

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments