سانحہ پشاور پر دل رنجیدہ ہے،شاہد آفریدی

منگل 27 اکتوبر 2020 23:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پشاور کے مدرسے میں ہونے والے دھماکے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحے نے دل رنجیدہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اللّٰہ کے گھر میں دہشت گردی کرنے والے حیوانوں سے بھی بدتر ہیں، آج کے سانحے پر دل رنجیدہ ہے۔کرکٹر شاہد آفریدی نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ اللہ تعالیٰ شہیدوں کے درجات بلندکرے انہوں نے کہا کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں