واٹربورڈ کے کمپلین سینٹر کی معرفت موصولہ فراہمی ونکاسی آب سے متعلق 204شکایات کا ازالہ کردیا گیا

منگل 27 اکتوبر 2020 23:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) شہریوں کی جانب سے سوشل، پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا سمیت واٹربورڈ کے کمپلین سینٹر کی معرفت موصولہ فراہمی ونکاسی آب سے متعلق 204شکایات کا ازالہ کردیا گیا ہے،وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایات پر ایم ڈ ی واٹربورڈ نے شہریوں کودرپیش نکاسی آب کی شکایت کے خاتمے کیلئے واٹربورڈ ملازمین کو خصوصی احکامات جاری کردیئے ہیں،واٹربورڈ کے عملے نے شہر کے مختلف علاقوں کے مکینوں کی جانب سے درج کرائی اور سوشل میڈیا کے توسط سے بھیجی گئی شکایات پر شاہ فیصل ٹان یوسی7،جامع مسجد عباسیہ اور مسجد اقصی،گل پلازہ صدر،سرجانی ٹان گڈاپ،لیاری بلال مسجد روڈ وملحقہ علاقوں،شاہ فیصل کالونی یوسی 10اور یوسی 9،جمشید ٹان یوسی 9،لائنز ایریا،سرجانی سیکٹر 7اے، لانڈھی یوسی 24,15ہول سیل مارکیٹ میں بندسیوریج لائنوں کو افرادی قوت اور جدید سیورکلینگ،راڈنگ اور ونچنگ مشینوں کی مدد سے صفائی کرکے کھول دیاگیا ہے،فردوس کالونی میں ٹوٹے مین ہولز تعمیر کردیئے گئے ہیں،نکاسی آب سے ہی متعلق شکایات کے حل کیلئے،لیاری ندی میں 36انچ قطر کے سیورٹرنک مین اور،ٹینری سیوریج پمپنگ اسٹیشن کی صفائی کی گئی ہے جبکہ بلدیہ ٹان مدینہ کالونی میں دھنسے والی سیوریج لائن کو تبدیل کردیا گیا ہے،کھوکھرا پار مسلم سنگھار جماعت خانہ کے قریب 24انچ قطر کی سیوریج لائن کی تبدیلی کا کام جاری ہے،داد چورنگی یوسی7 بن قاسم ٹان میں دھنسنے والی 18انچ قطر کی سیوریج لائن تبدیل کردی گئی ہے،پہلوان گوٹھ یوسی 12کے قریب دھنسنے والی 36انچ قطر کی سیوریج لائن کوبھی تبدیل کردیا گیا ہے،لیاری ندی گلبرگ کے قریب سے 36انچ قطر کے سیوریج ٹرنک میں سے بھاری پتھر نکال کرسیوریج کا نظام بحال کیا گیا اس کے علاوہ محمد شاہ قبرستان میں سیوریج کی لائن سے رسا کا خاتمہ کرکے درینہ مسئلہ حل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں