آتشزدگی کے واقعات کے سدباب کیلئے فائربریگیڈ کوبروقت مدد فراہم کی، آتشزدگی کے مقام پر ہی فائربازرز کو 55ہزار گیلن پانی فراہم کیا

منگل 27 اکتوبر 2020 23:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) واٹربورڈ نے پیر کی رات شہر میں رونما ہونے والے آتشزدگی کے واقعات کے سدباب کیلئے فائربریگیڈ کوبروقت مدد فراہم کی، آتشزدگی کے مقام پر ہی فائربازرز کو 55ہزار گیلن پانی فراہم کرکے آگ پر جلد از جلد قابو پانا ممکن بنایا،تفصیلات کے مطابق سائٹ ٹان ولیکا اسپتال کے قریب ملز میں آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ایم ڈی واٹربورڈاسداللہ خان نے واٹربورڈ ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کردی، آگ کی شدت کے پیش نظرکرش پلانٹ اور سخی حسن ہائیڈرنٹس سے فوری واٹرٹینکرز روزانہ کیئے گئے،آگ پر مکمل قابو پانے تک فائربازرز کو موقع پر ہی بلامعاوضہ پانی فراہم کیا جاتا رہااس دوران واٹربورڈ نے متعدد ٹینکروں کے ذریعہ 20 ہزار گیلن پانی فراہم کیا،علاوہ ازیں پیراور منگل کی درمیانی شب نیوکراچی انڈسٹریل ایریا کی ہوزری فیکٹری میں آتشزدگی کی اطلاع پر بھی واٹربورڈ ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی،نیپا ہائیڈرنٹ سے واٹرٹینکرز روزانہ کیئے گئے ایم ڈی واٹربورڈ نے فوکل پرسن ہائیڈرنٹس سیل کو بھی آتشزدگی کے مقام پر فوری پہنچنے کی ہدایت کی جنہوں نے کولنگ کا عمل مکمل ہونے تک فائرٹینڈرز کو ٹینکروں کے ذریعے پانی کی فراہمی کے جاری آپریشن کی نگرانی کی،واٹربورڈ نے اس دوران 35ہزار گیلن پانی بلامعاوضہ فائربریگیڈ کو فراہم کیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں