اسلام وملک دشمن قوتیں مساجد ومدارس کو نشانہ بناکر ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

دہشتگردانسانیت کے دشمن ہیںربیع الاول کے مقدس مہینے میں دہشتگردی ہمیں خوفزدہ نہیں کرسکتی ،ثروت اعجا ز قادری

منگل 27 اکتوبر 2020 23:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے پے درپے واقعات قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے ، دہشتگردانسانیت کے دشمن ان سے انہی کی زبان میں نمٹنا ہوگا ،ربیع الاول کے مقدس مہینے میں دہشتگردی ہمیں خوفزدہ نہیں کرسکتی ،عید میلاد النبی ؐ کے جلوس وریلیاں شایان شان طریقے سے نکالی جائینگی حکومت فول پروف سیکیورٹی فراہم کرئے ،حکومت علماء ومشائخ کو سیکیورٹی فراہم کرئے ،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حکومت کی مثبت پالیسیوں کا ساتھ دینگے ،نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے خوفزدہ یا ڈرایا نہ جائے حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے دہشتگردوں کا طاقت اور جدید ٹیکنالوجی سے خاتمہ کریں ،اسلام وملک دشمن قوتیں مساجد ومدارس کو نشانہ بناکر ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں ،پشاور مسجد ومدرسہ کے بچوں کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہیں ،حکومت ہنگامی بنیادوں پر دہشتگردی کے خاتمے کیلئے دہشتگردوں کے خلاف ملک بھر میں کومبنگ آپریشن کرئے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں مسجد ومدرسہ میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ قوم اور مذہبی وسیاسی جماعتیں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ایک پیچ پر ہیں ،پاک فوج کیساتھ ہیں دہشتگردوں کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی ،استحصالی قوتیں دہشتگردوں کی فنڈنگ کرکے ناپاک عزائم کی کامیابی چاہتی ہیں ،آخری سانس تک دہشتگردوں کے خلاف کام کرینگے ملک کیلئے مرسکتے ہیں مگر اس پر آنچ آنے نہیں دینگے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں