متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا دیر بالا کے مدرسے میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

منگل 27 اکتوبر 2020 23:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا خیبر پختون خواہ کے علاقے دیر بالا کے مدرسے میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دہشت گرد وں موقع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم عوام کو نشانا بنا رہے ہیں صوبائی اور وفاقی حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ دہشت گردی اور اسکی سوچ کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل کریں اور ا نٹیلجنس رابطہ کو مزید مربوط بنائیں تاکہ اس قسم کے واقعات کا سد باب کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

رابطہ کمیٹی نے واقع میں شہید ہونے والے طلبہ کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی اور انکی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی جبکہ اس واقع میں ذخمی ہونے والے افراد کی جلد اور مکمل صحتیابی کیلئے دعا کی اور ساتھ ساتھ خیبر پختون خوا ہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہید اور زخمی ہونے والے افراد کو فوری معاوضہ ادا کریں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں