کراچی، ٹریفک حادثات کے نتیجے میں نوجوان سمیت 2 افراد جاںبحق

بدھ 28 اکتوبر 2020 23:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2020ء) ولیکا چورنگی اور یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک حادثات کے نتیجے میں نوجوان سمیت 2 افراد جاںبحق اور ایک نوجوان زخمی ہوگیا،بلدیہ ٹاؤن میں ندی سے ایک نوجوان کی لاش ملی۔تفصیلات کے مطابق سائٹ اے کے علاقے سائٹ ایریا ولیکا چورنگی کے قریب تیز رفتاربس موٹرسائیکل سوارکو ٹکر مارتے ہوئے فرار ہوگئی اس اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور دو زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں 18سالہ یعقوب ولد شہزاد دم توڑ گیا جبکہ اسکے دوست 24سالہ ہدایت ولد عطاالرحمان کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

عزیز بھٹی کے علاقے مین یونیورسٹی روڈنزد وفاقی اردو یونیورسٹی کے قریب تیز رفتار نامعلوم گاڑی سڑک عبور کرنے والے راہگیر کو روند تے ہوئے فرار ہوگئی جس کی لاش پولیس نے موقع پر پہنچ کر اپنی تحویل میں لیکر جناح اسپتال پہنچائی، جہاں متوفی کی شناخت 65سالہ محمد یعقوب کے نام سے ہوئی۔

(جاری ہے)

ادھرسعید آباد تھانے کی حدود بلدیہ ٹاؤن یوسف گوٹھ سو فٹ روڈ کے قریب واقع ندی سے ایک نوجوان کی ڈوبی ہوئی لاش کی اطلاع پر پولیس موقع پرپہنچی اور لاش نکال کر سول اسپتال منتقل کی،پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 17 سالہ اکبر ولد اللہ ڈینو کے نام سے ہوئی،تاہم فوری طور پر وجہ موت معلوم نہیں ہوسکی،پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی اصل وجہ موت معلوم ہوسکے گی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں