محمد اسد ایوب کے والد محمد ایوب کی چھٹی برسی میں مختلف شعبہ ہائے سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی شرکت

بدھ 28 اکتوبر 2020 23:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2020ء) معروف عالمی نعت خواں محمد اسد ایوب کے والد کی چھٹی برسی کے موقع پر عظیم الشان محفل نعت و بیان کا اہتمام کیا جس میں عالم اسلام کے معروف اور سینئر ثنا خواں حضرات نے شرکت فرمائی محفل کا آغاز معروف عالِم دین قاری اور ثنا خواں حافظ محمد بلال قادری نے تلاوت کلام پاک سے فرمایا اور اس کے بعد حمد و نعت پیش کیں محفل میں نظامت کے فرائض معروف اور سینئر کمپیئر جناب اشرف رشید اور سینئر اینکر محمد رئیس احمد نے انجام دئیے اور سما باندھ دیا محفل میں خصوصی طور عالم اسلام کے معروف اور سینئر ثنا صبیح رحمانی نے اپنی لکھی ہوئی اور پڑھی ہوئی حضور ؐ کی بارگاہ میں پیش کی جن میں "کعبے کی رونق کعبے کا منظر اللہ اکبر اللہ اکبر " حضور ؐ ایسا کوئی انتظام ہوجائے ، خوشا وہ دن اور بہت سے کلام پیش کیئے جسے سن کر لوگوں پر کفیت طاری ہوگئی محفل میں خصوصی طور پر عالم اسلام کے معروف اور سینئر قاری قرآن الشیخ قاری اکبر مالکی صاحب نے اپنے مخصوص انداز میں تلاوت قرآن کی اور پر سوز انداز میں سما باندھ دیا۔

(جاری ہے)

ساتھ ہی عالم اسلام کے معروف اور سینئر ثنا خواں حضرات جن میں محمد فیصل حسن نقشبندی ، قاری اسد الحق, محمد شاہ رخ قادری، حافظ بلال قادری، محمد فقیر مدنی، واجد علی قادری، زبیر اسحاق ، سید اویس حسین رحمانی ، سید بختیار رحمانی اور دیگر ثنا خواں حضرات نے حضور ؐ کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا خصوصی خطاب عالم اسلام کی معروف علمی ادبی شخصیت مفتی محمد شاہد مدنی نے کہا کہ والدین کا احترام اور اولاد کو کیسا ہونا چاہیے اس موضوع پر مفتی صاحب نے نصیحت آمیز گفتگو فرمائی انہوں نے کہا کے نیک اولاد والدین کے لئے سب سے بہترین صدقہ جاریہ ہے اولاد والدین کی عزت کریں انکا احترام کریں ماں باپ کا کوئی نعمل البدل نہیں ہے زندگی میں انکی قدر کریں انکا کہنا مانیں ورنہ آپ کو انکی قدر ان کے جانے کے بعد ہوگی محفل میں پاکستان کے مختلف شعبہ ہاے زندگی سے تعلق رکھنے والی سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی جن میں DG.FIA سینئر پولیس آفیسر سلطان خواجہ ، پاکستان تحریک انصاف کیایم این اے پارلیمانی سیکرٹری آفتاب جہانگیر ، سابق ناظم کراچی ڈاکٹر فاروق ستار، مہاجر صوبہ تحریک کے ڈاکٹر سلیم حیدر .

سینئر اینکر سید علی رضا ڈان اخبار کے سینئر صحافی محمد حسین خان ، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن اور سابق اوقاف منسٹر عبد الحسیب خان ، ایم کیو ایم کے رہنما تنویر کاظمی ، کپٹین معیز اے خان رحمتہ اللہ علیہ کے صاحبزادے سابق ناظم نارتھ ناظم آباد ٹان فیصل معیز خان، امریکا سے خصوصی طور پر تشریف لائے جناب احمد .مکہ مکرمہ حرم مکی شریف کے سینئر انجینیئر جناب ریاض ، برکت قادری، سندھ ہائی کورٹ کے سینئر ایڈووکیٹ ریحان قریشی ، حیدر آباد پی ٹی سی ایل کے سینئر انجینئر ریاض الرحمن ، بزم غوثیہ کے جناب یوسف اجمیری ، محمد محبوب ، سلسلہ عظیمیہ کے حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی کے صاحبزادے جناب ڈاکٹر وقار عظیمی ، عظیمی سلسلے کے محمد حنیف عظیمی .بزم بہاران مصطفیﷺ کے ڈاکٹر حبیب بیگ چغتائی صاحب، عامر اللہ قادری، محمد عمران، برکت قادری، درگاہ شاہ جیلانی چاند پوری رحمتہ اللہ علیہ کے محمد انور صاحب، پیر سید اعجاز علی نقوی رحمتہ اللہ علیہ کے صاحبزادے سید تابش نقوی ، KPT کے سابق جنرل مینیجر احمد پرویز یونسی رحمتہ اللہ علیہ کے بیٹے جناب ثالث یونسی ، ریڈیو ٹیلی ویژن کے معروف سینئر کمپیئر شہریار قدوسی رحمت اللہ علیہ کے صاحبزادے جناب اورنگزیب قدوسی، مسجد آرام باغ کے سید اعزاز الدین شاہ صاحب، شعبہ نعت کی معروف شخصیات جناب احمد الحق قاسمی، صدارتی ایوارڈ یافتہ سیرت نگار معروف عالِم دین عبد العزیز عرفی رحمتہ اللہ علیہ کے صاحبزادے .

زکا العزیز ، طارق جاوید ، صوفی جمیل خانی صاحب کے مرید خاص جناب قاری طاہر ،ایمرٹس ایئر لائن کے سید شجاعت علی محمد اسد ایوب کے اساتذہ میں گورنمنٹ جناح کالج نارتھ ناظم آباد کے سینئر پروفیسر جناب بابر شاہ خان ، پروفیسر تنویر ، گورنمنٹ ایس ایم پبلک اسکول کے سینئر ٹیچر جناب سر جلیل، نیشنل بینک اوف پاکستان کے محمد علی خان، فرحان علی صدیقی، معروف ٹیلی ویژن آرٹسٹ ازہر علی، وقاص ترمزی.

مقبول اور دیگر خواتین و احباب نے شرکت فرمائی اس کے علاوہ معروف روحانی ہستی حضرت صوفی جمیل الرحمن خانی ، سیلانی ویلفیئر کے بانی جناب مولانا بشیر فاروقی قادری صاحب ، معروف عالِم دین مفتی محمد سہیل رضا امجدی ، معروف عالِم دین مفتی محمد اسماعیل نورانی، پاک سر زمین پارٹی کے انیس احمد قائم خانی اور سید مصطفی کمال. وسیم بادامی. فلم سٹار سعود قاسمی، جویریہ سعود، فیصل عزیز خان،اینکر انیق احمد، سینئر اینکر سید مسعود رضا، اینکر فہیم خان ، ندیم احمد معاز جی، ڈاکٹر شہاب امام، کنزیومر ایسوسی ایشن اوف پاکستان کے کوکب اقبال ، سید تراب شاہ ، سینئر صحافی اختر علی.

کراچی پریس کلب کے صدر اور سینئر صحافی امتیاز فاران، سینئر پروڈیوسر سید علی امام ، عارف وسیم بنی ، عبد الوہاب شیخ اور دنیا ٹی وی کے سینئر پروڈیوسر مصدق شیخ یوسف, جامع نورالسلام مسجد کے امام و خطیب جناب مفتی غلام محی الدین صاحب اور دیگر شخصیات نے محمد اسد ایوب کے والد کی مغفرت کے لئے دعائیں اور درجات کی بلندی کے لئے پیغامات بھیجے۔ محفل کے آخری لمحات میں محمد اسد ایوب بے اپنی خوبصورت آواز میں قصیدہ بردہ شریف اور اپنے والد کو ٹریبیوٹ پیش کرتے ہوے باپ کی شان میں ایک خوبصورت نظم پیش کی "چڑیوں کی ہے چہکار مگر تیری کمی ہے پھولوں کی ہے مہکار مگر تیری کمی ہے جسے سن کر محفل میں شریک ہر انسان آبدیدہ ہوگیا محفل کے اختتام پر فاتحہ خوانی ہوئی اور ثالث یونسی نے کل امت مسلمہ کے لئے دعا کی محمد اسد ایوب کی والدہ اور ان کے بھائیوں میں محمد کاشف ایوب، محمد عارف ایوب، محمد واصف ایوب چچا محمد اقبال، فرقان اقبال، برہان اقبال سب نے تمام شرکا محفل کا شکریہ ادا کیا اور سب کے لئے دعائے خیر عالم اسلام .

ملک کے استحکام . ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں