ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیئے جنگی بنیادوں پر کام کیا جارہا ہے، فرحان عیسی

پولیو کے خاتمے تک مستقل بنیادوں پر یہ سلسلہ جاری رہے گا۔شاہد خمیسہ

بدھ 28 اکتوبر 2020 23:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2020ء) روٹری کلب آف کراچی کیپیٹل ہلز کی جانب سے پولیو کے خلاف جاری کیمپین کے سلسلے میں فری مٰڈیکل اینڈ پولیو کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ عمر کالونی میں منعقد کیئے گئے کیمپ میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے ساتھ مریضوں کا معائنہ اور مفت دوائیں تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ گورنر روٹری انٹرنیشنل ڈاکٹر پروفیسر فرحان عیسی عبداللہ نے کہا کہ ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیئے جنگی بنیادوں پر کام کیا جارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیو وائرس اعصابی نظام پر حملہ ا?ور ہو کر ٹانگوں اور جسم کے دیگر اعضا کے پٹھوں کو کمزور کر دیتا ہے اور بعض اوقات جان لیوا بھی ثابت ہوتا ہے۔ اس وائرس کا نشانہ زیادہ تر پانچ سال سے کم عمر بچے ہوتے ہیں جنہیں پولیو کے قطرے نہ پلائے گئے ہوں۔

(جاری ہے)

روٹری کلب آف کراچی کیپیٹل ہلز کی صدر لبنہ پنجوانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیمپ پولیو کے خلاف جاری کیمپین کے سلسلے میں منعقد کیا گیا ہے اور بڑی تعداد میں مائوں اور بچوں کی موجودگی سے ثابت ہوا ہے کہ لوگوں میں شعور بیدار ہو رہا ہے۔

آرگنائزر اور پولیو چیئر شاہد خمیسہ نے کہا کہ وہ شکر گزار ہیں کہ مقامی افراد نے تعاون کیا اور پولیو کے خاتمے تک مستقل بنیادوں پر یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈاریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر انیلہ اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر ظہور سمیت متعلقہ محکموں سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد نے کیمپ کا دورہ کیا اور روٹری کلب ا?ف کراچی کیپیٹل ہلز کی کاوش کو سراہا۔ اس دوران دوائیں، پینسلیں ، جوس ، کہانیوں کی کتابیں ، وسلز، ٹی شرٹس ، اسٹیکرز ، بیجز اور کیپس مفت تقسیم کی گئیں۔ کیمپ کے آرگنائزرز میں ارم خان ، عروصہ عزیز، منصور وندھانی ، اعجاز علی اور صدام طفیل ہاشمی بھی شامل تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں