ایم پی اے کے گھر پر بلاجواز کارروائی کر کے کس کو خوش کرنے کی کوشش کی گئی ہی میر اعجاز جکرانی

جمعرات 29 اکتوبر 2020 22:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) مشیر جیل خانہ جات و بین الصوبائی رابطہ میر اعجاز جکھرانی نے پیپلز پارٹی رہنما سردار خان چانڈیو کے گھر پر پولیس چڑھائی کی مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

میر اعجاز جکھرانی نے کہا ہے کہ ایم پی اے کے گھر پر بلاجواز کارروائی کر کے کس کو خوش کرنے کی کوشش کی گئی ہی ۔ اس طرح سے کسی کے بھی گھر کی چاردر و چاردیواری کا تقدس پامال نہیں ہونا چاہیے۔ سردار خان چانڈیو قانون کا احترام کرنے والی شخصیت ہیں۔ سردار خان چانڈیو کو قانونی حق دفاع سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں