کراچی،کورنگی میںمبینہ پولیس مقابلہ میں مارے جانے والا ڈکیت عادی جرائم پیشہ وقاتل نکلا

جمعرات 29 اکتوبر 2020 23:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2020ء) کورنگی میںمبینہ پولیس مقابلہ میں مارے جانے والا ڈکیت عادی جرائم پیشہ وقاتل نکلا۔

(جاری ہے)

یادرہے کہ گزشتہ روز کورنگی تھانے کی حدود کھڈی اسٹاپ کے قریب مبینہ پولیس ایک ملزم مارا گیا جس کی شناخت معیز حسن رضوی کے نام سے ہوگئی،جو کورنگی کا رہائشی تھا،پولیس کے مطابق ملزم عادی جرائم پیشہ ہے اور سال 2018 میں تھانہ کورنگی میں قتل کے مقدمہ الزام نمبر 87/18 بجرم دفعہ 302/34ت پ و ناجائز اسلحہ برآمدگی کے مقدمہ الزام نمبر 95/18 بجرم دفعہ 23(1)A میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے،یاد رہے کہ ہلاک ملزم کا ساتھی زخمی حالت میں فرار ہوا تھا جسے پولیس اب تک تلاش نہیں کرسکی ہے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں