سندھ حکومت نے گندم کی فی من 1600 روپے قیمت مقرر کرنے والے وفاقی فیصلے کو کسان دشمن قرار دے دیا

وفاق کو گندم کی فی من قیمت 1600روپے مقرر نہیں کرنا چاہیے تھی,وفاق کی مقرر کردہ گندم کی قیمت بہت کم ہے، صوبائی وزیر اسماعیل راہو

جمعرات 29 اکتوبر 2020 23:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) سندھ حکومت نے گندم کی فی من 1600 روپے قیمت مقرر کرنے والے وفاقی فیصلے کو کسان دشمن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق کو گندم کی فی من قیمت 1600روپے مقرر نہیں کرنا چاہیے تھی,وفاق کی مقرر کردہ گندم کی قیمت بھت کم ہی. صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو نے اپنے ویڈیو میں مزید کہا کہ وفاق کو یوریا,ڈی ای پی اور ڈیزل کی قیمتیں دیکھ کر فیصلہ کرنا چاہیے تھا, فوڈ سیکیورٹی کے حوالے سے وفاق کا رویہ افسوس ناک ہی, وفاق نے ملک میں گندم کا مصنوعی بحران جان بوجھ کر پیدا کیا.

اسماعیل راہو نے کہا کہ عمران خان صاحب کے کرتا دھرتا مافیاز نے گندم چھپا رکھی تھی قلت پیدا ہونے کہ بعد وہ مارکیٹوں میں لے آئی, نیازی سرکار باھر سے گندم منگواکر بیرون ممالک کے کشتکار کو فائدہ پہنچا رہی ہی, مگر یہاں کے کاشتکاروں کو کوئی سبسڈی نہیں دی جارہی.صوبائی وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومت میں ملک کے کاشتکارون کو جائز حق نہیں مل رہی, وفاق کا گندم کی فی من 1600 روپے قیمت مقرر کرنا کسان دشمن فیصلہ ہی.انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر ٹڈی دل کے حملے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت ٹڈی دل کے نومبرمیں دوبارہ حملے کے خدشے سے آگاہ ہی, پہلے بھی ہم نے سوسے زائد ٹیمیں بناکرتڈی دل کاخاتمہ کیا.

صوبائی وزیر نے کہا کہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے وفاق نے صرف آٹھ ٹیمیں دی جو ناکافی تھی, سندھ کے بیس اضلاع پرتڈی دل نے حملہ کیا تھا, ٹڈی دل کا خاتمہ پلانٹ پروٹیکشن نے کرنا تھا, وفاقی حکومت نے دوائیاں تک نہ دیں سندھ حکومت نے پیسے لگائے کیونکہ ہمارے کسان متاثر ہور ہے تھی. اسماعیل راہو نے کہا کہ ماضی میں تمام تروسائل سندھ حکومت نے دیئے اب بھی صوبے کے پاس وافع مقدارمیں دوائیاں موجود ہیں, وفاقی حکومت نے صرف وہ مدد کی جوان کو چائنا کی طرف سے موصول ہوئی عملے کو گاڑیاں تک ہم نے مہیاکیں.اسماعیل راہو نے کہا کہ سندھ حکومت نے پچھلے سال 33 کروڑ بجٹ رکھا تھا جس میں سے صرف انیس کروڑ خرچ ہوسکے تھی, 386 ملین روپے اس سال خرچ کئے ہیں, ٹڈی دل انڈیا کے راجستان سے سندھ پر حملہ کرسکتی ہی.انہوں نے کہا کہ نومبر میں تڈی دل نے سندھ سے گذر کر بلوچستان کی طرف سفر کرنا ہے�

(جاری ہے)

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں