ظ* 12 تا17ربیع الاول ملک بھر میں ہفتہ وحدت و اخوت منایا جائے گا،علامہ مبشر حسن

جمعہ 30 اکتوبر 2020 17:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اکتوبر2020ء) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی ترجمان علامہ مبشر حسن نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے اعلان کے مطابق 12ربیع الاول تا17ربیع الاول ملک بھر میں ہفتہ وحدت و اخوت منایا جائے گا۔ عید میلاد النبیﷺ کے پر مسرت موقع پر امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خاتم النبین حضرت محمد ﷺ پوری بشریت کے لیے نجات بن کر آئے۔ایک متوازن معاشرے کی تکمیل اسلامی تعلیمات پر عمل کیے بغیر ممکن نہیں۔اس بابرکت موقعہ پر ہمیں وحدت و اخوت کے سنہری اصولوں پر قائم رہنے کا عہد کرنا ہو گا عید میلاد النبی ﷺکے جشن کو ملت تشیع بھرپور اندازسے منائے گی۔ مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی و ضلعی دفاتر میں تقریبات منعقد کی جائیں گی اور میلاد کے جلوس میں شرکت کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ملت تشیع کی طرف سے میلاد کے جلوسوں کے راستوں میں سبیلوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ جشن عید میلاد النبیﷺ میں تمام مسلمانوں خصوصا تمام مومنین وتنظیمی عہدیداران سے اپیل کرتا ہوں کہ پورے پاکستان میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کو شایان شان طریقے سے منائیں۔ جلوس کے رستوں میں سبیلیں اور نیاز کا اہتمام کریں ساری دنیا دیکھ لے کہ نبیﷺ کے عاشق متحد اور خوش ہیں۔انہوں نے کہا اس موقع پر مذہبی عقیدت و احترام کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے بزرگوں، خواتین اور بچوں کا خصوصی خیال رکھا جائے۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں