ایاز صادق نے مودی کا بیانیہ پیش کر کے ان کا پروجیکٹ مکمل کرنے کی سازش کی ہے،حلیم عادل شیخ

ایاز صادق ایک مہرہ ہے ساری سازشیں پی ڈی ایم میں موجود تمام جماعتوں کی ہیں، پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی سندھ

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 15:04

ایاز صادق نے مودی کا بیانیہ پیش کر کے ان کا پروجیکٹ مکمل کرنے کی سازش کی ہے،حلیم عادل شیخ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) پی ٹی آئی مرکزی نائب صدر حلیم عادل شیخ نے ن لیگ رہنما ایاز صادق کے ملک دشمن بیان پر رد عمل دیتے ہوئے اپنے جاری کردہ وڈیو بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز سے ایاز صادق کے بیان پر مذمتیں کی جارہی ہیں انڈیا میں تو شادیانے بج رہے ہیں۔ فروری 2019 میں بھارت کو عبرتناک منہ کی کھانی پڑی تھی۔

بھارت کے دو جہاز تباہ ہوئے اور ایک پائلیٹ بھی ان کا گرفتار ہوا تھا۔ جو بیانیہ وہ بیچنا چاہ رہے تھے کل شاید ایاز صادق نے ان کا پروجیکٹ مکمل کر دیا۔ کل سے ایاز صادق پر مذمتیں کی جارہی ہیں وہ ایک پیادہ ہے محرا ہے۔ اصل میں ایاز صادق پی ڈی ایم والوں کا چھوڑا ہوا ایک محرہ ہے۔ جنہوں نے سیاست کے ذریعے ریاست پر حملہ کیا ہے۔ پی ڈی ایم کے جلسوں میں سیاست نہیں ہورہی ان سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

پی ڈی ایم کے جلسوں میں ملک کو کمزور کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ ابتداء نواز شریف کے بیان سے ہوتی ہے صفدر مزار قائد پر حملہ کرتے ہیں۔ کراچی میں اردو زبان پر اچکزئی حملہ آور ہوتے ہیں کوئٹہ میں اویس نورانی نے سازش کی۔ گزشتہ روز سابق اسپیکر کی کرسی پر بیٹھنے والے شخص کو لانچ کیا گیا مولانا عطاء الرحمان۔ فضل الرحمان کیا کہہ رہے ہیں۔یہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کر رہے ہیں ان سب کو بائیس کروڑ پاکستانی معاف نہیں کریں گے۔

پی ڈی ایم والوں کے مکروح چہرے قوم کے سامنے آچکے ہیں۔ ن لیگ اور پوری پی ڈی ایم قیادت ان باتوں کی زمہ دار ہے۔ پاپا ڈے ڈی بچائو موومنٹ پاکستان کو کمزور کرنے کی موومنٹ بنتی جارہی ہے۔ عمران کی دشمنی میں ریاست پر حملے کئے جارہے ہیں۔ایاز صادق ایک محرہ ہیں مولانا فضل الرحمان نواز شریف بلاول پی ڈی ایم کے سب لوگ اس کے ذمہ دار ہیں۔ مسلم لیگ ن کا نام اب تبدیل کرنا چاہئے قائد اعظم کی روح بھی آج تڑپ رہی ہوگی۔ ایاز صادق کی پوری پارٹی ان کے بیانیے کی زمہ دار ہے۔ یہ سارے شطرنج کے مہرے پاکستان کو کمزور کرنے کے لئے رکھے گئے ہیں۔ پاکستان کی عوام ان چوروں کو نہیں چھوڑے گی ہم ان کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں