کراچی سندھ پولیس کی خواتین اہلکار بھی ہراسمنٹ کا شکار ہونے لگیں

سندھ پولیس تھانہ شاہ لطیف ٹائون اینٹی انکروچمنٹ میں تعینات خاتون اہلکار اپنے انصاف کے لئے میدان میں آگئی

پیر 23 نومبر 2020 23:28

کراچی سندھ پولیس کی خواتین اہلکار بھی ہراسمنٹ کا شکار ہونے لگیں
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) کراچی سندھ پولیس کی خواتین اہلکار بھی ہراسمنٹ کا شکار ہونے لگیں۔سندھ پولیس تھانہ شاہ لطیف ٹائون اینٹی انکروچمنٹ میں تعینات خاتون اہلکار اپنے انصاف کے لئے میدان میں آگئی۔خاتون اہلکارنے بتایاکہ گذشتہ ڈیرھ سال سے میری تنخوہ اور دیگر الائونس نہیں مل رہے۔

(جاری ہے)

اکاونٹنٹ شرجیل اور دیگر ساتھی مختلف بہانوں سے تنگ کرتے ہیں۔

خاتون اہلکار نے بتایاکہ میں سندھ دھرتی کی باعزت بیٹی ہوں ان کی گندی خواہشات کو پورا نہیں کرسکتی۔ ان لوگوں کے باعث میرے گھر کی حالت بھِی بہت خراب ہوتی جارہی ہے۔خاتون اہلکار کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری،وزیراعلیٰ سندھ اور دیگر اداروں سے اپیل کی گئی ہے کہ ان اہلکاروں کے خلاف قانونی اور مکحمہ جاتی کارروائی کی جائے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں