کراچی امیج ریسٹوریشن کمیٹی کی بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے وزیر اعلی سندھ سے اپیل

منگل 24 نومبر 2020 16:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) امیج ریسٹوریشن کمیٹی کی سینئر ایگزیکٹو کمیٹی و ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے کے ایم سی کے افسران و ملازمین کی بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے وزیر اعلی سندھ، صوبائی وزیر بلدیات اور ایڈمنسٹریٹر کراچی سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے ایم سی کے فنڈز کا اجراء بروقت کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ افسران کا پٹرول بحال کیا جائے۔

(جاری ہے)

میڈیکل سہولیات کے لئے کارڈ کا اجراء کیا جائے۔ پٹرول بند کرنا مقصود ہے تو کنویس الائونس دیا جائے۔ کے ایم سی کے شیئر میں اضافہ ناگزیر ہوچکا ہے۔ او زیڈ ٹی کی شرح ریوائس کی جائے۔ کے ایم سی کے مالی بحران کو ختم کرنے کے لئے ریونیو افسران تندہی سے فرائض سر انجام دیں ۔ کے ایم سی امیج ریسٹوریشن کمیٹی کے ایم سی کو منافع بخش ادارہ بنانے کے لئے کوشاں ہیں ۔ با صلاحیت افسران ایڈمنسٹریٹر کراچی و میٹروپولیٹن کمشنر کی سربراہی میں ہم کے ایم سی کو مثالی ادارہ بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں