سندھ ہائی کورٹ نے پیپلزپارٹی رہنما سردار محمد بخش مہر کو نیب تحقیقات میں تعاون کرنے کی ہدایت کردی

منگل 24 نومبر 2020 17:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) سندھ ہائیکورٹ میں پیپلز پارٹی رہنما اور رکن قومی اسمبلی سردار محمد بخش مہر کی درخواست ضمانت کی سماعت عدالت نے پیپلزپارٹی رہنما سردار محمد بخش مہر کو نیب تحقیقات میں تعاون کرنے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ میں پیپلز پارٹی رہنما اور رکن قومی اسمبلی سردار محمد بخش مہر کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی نیب پراسکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ کال اپ نوٹس کے باوجود سردار محمد بخش مہر نیب حکام کے سامنے پیش نہیں ہوئے محمد بخش مہر نیب سے تفتیش میں تعاون نہیں کررہے جس پر محمد بخش مہر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نیب کی جانب سے کال اپ نوٹس موصول نہیں ہوا جس پر عدالت نے عدالت نے پیپلزپارٹی رہنما سردار محمد بخش مہر کو نیب تحقیقات میں تعاون کرنے کی ہدایت کردی عدالت نے پیپلزپارٹی ایم این اے محمد بخش مہر کی عبوری ضمانت میں بھی آئندہ سماعت تک توسیع کردینیب سکھر نے گھوٹکی میں زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے معاملے پر تحقیقات کے لیے طلب کیا تھا محمد بخش مہر کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نیب نے الاٹمنٹ کے معاملے پر وضاحت نہیں کی ہے محمد بخش مہر تحقیقات میں تعاون کے لیے تیار ہیں نیب کو گرفتار کرنے سے روکا جائے عدالت نے نیب سے 24 دسمبر کو سردار محمد بخش مہر کے خلاف ہونے والے تحقیقاتی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں