محکمہ آبپاشی تجاوازت کیس :سندھ حکومت نے کیس سننے کیلئے لارجر بینچ کی تشکیل کیلئے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو درخواست جمع کرادی

منگل 24 نومبر 2020 17:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) محکمہ آبپاشی کی سرکاری زمین سے تجاوزات ہٹانے سے متعلق کیس میں سندھ حکومت نے کیس سننے کیلئے لارجر بینچ کی تشکیل کیلئے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو درخواست جمع کرادی ۔

(جاری ہے)

محکمہ آبپاشی کی سرکاری زمین سے تجاوزات ہٹانے سے متعلق کیس میں سندھ حکومت نے کیس سننے کیلئے لارجر بینچ کی تشکیل کیلئے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو درخواست جمع کرادی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کیس سکھر سے کراچی منتقل کیا جائے ایڈووکیٹ جنرل نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو درخواست ارسال کردی سرکاری زمین سے تجاوزات ہٹانے کا حکم سپریم کورٹ نے دے رکھا ہے ہائیکورٹ سرکٹ بینچ سکھر کے فیصلے سپریم کورٹ کے احکامات کے متصادم ہے ہائیکورٹ سکھر بینچ نے متاثرین کیلئے متبادل بندو بست کا حکم دے رکھا ہے بینچ نے ہمارہ موقف سنے بغیر حکم جاری کیئے سندھ کابینہ کے اجلاس میں ہائیکورٹ کے احکامات کا جائزہ لینا تھا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں