راشد حسین ربانی کے انتقال سے کراچی کی سیاست میں نہ پر ہونے والا خلا پیدا ہوا ہے، علامہ کوکب نورانی

منگل 24 نومبر 2020 23:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور پیپلز پارٹی سندھ کے نائب صدر و وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی مرحوم راشد حسین ربانی کی رسم چہلم ان کی رہائش گاہ کلفٹن میں منعقدکی گئی ۔ جس میں بڑی تعداد میں سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔ اس موقع پر معروف عالم دین علامہ کوکب نورانی نے دعا کروائی اورنعت رسول مقبولؐ پڑھنے کا شرف ملک کے معروف نعت خواں الحاج صدیق اسماعیل کو حاصل ہوا ۔

چہلم کی تقریب میں نہ صرف کراچی بلکہ پورے سندھ سے تعلق رکھنے والی سیاسی وسماجی و مذہبی شخصیات نے شرکت کی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا ان کی جمہوریت کیلئے قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے سیاسی رہنماوں کا کہنا تھا کہ راشد حسین ربانی کے انتقال سے کراچی کی سیاست میں نہ پر ہونے والا خلا پیدا ہوا ہے راشد ربانی کی زندگی سیاسی کارکنان کیلئے مشعل راہ ہے ۔

(جاری ہے)

سوئم میں شرکت کرنے والوں میں وقار مہدی، سعید غنی، ناصر حسین شاہ، انور لعل ڈین،خالد، لطیف، وقاص شوکت، لال چند اکرانی، گل محمد جکھرانی، جاوید ناگوری، مسرور احسن، نجمی عالم، مرزا مقبول، خلیل قریشی، نیک محمد بروہی، ذوالفقار قائم خانی، شکیل چوہدری، آصف خان، خلیل ہوت، علی احمد جان، ظفر صدیقی، جاوید شیخ، دل محمد، لالا رحیم، ایم پی اے ساجد جوکھیو، عمران بلوچ، غلام محمد سموں ، قاسم بلوچ، فکشنل لیگ کے سردار عبدالرحیم سمیت دیگر کے علاوہ سیکڑوں کارکنوں نے بھی شرکت کی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں