پاکستان ریلوے کے اعلی ترین عہدے داران کو توہین عدالت کے نوٹس جاری

منگل 24 نومبر 2020 23:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) کراچی سندھ ہائی کورٹ نے ڈی ایس ریلوے، جی ایم ریلوے اور ایس ایس پی ریلوے پولیس سمیت دیگر ریلوے پولیس کے افسران کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ تیجوری ہائٹس گلشن اقبال کے تعمیری کام میں خلل ڈالنے کی پاداش میں توہین عدالت کے نوٹسز جاری کئے جارہے ہیں افسران نے قانونی تقاضوں کو پامال کرتے ہوئے ریلوے پولیس کی بھاری نفری تعینات کرکے غیرقانونی طور پر تیجوری ہاہیٹس کا کام رکوادیا۔

(جاری ہے)

تیجوری ہایٹس کے وکیل میاں رضا ربانی نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے 23 اکتوبر کے احکامات کو روندتے ہوئے پاکستان ریلوے نے انتہائی جارحانہ طور پر تیجوری ہائیٹس کے عملے کو بکنگ افس سے بے دخل کیا اور مزدوروں کو گھنٹوں پولیس موبائیل میں بٹھائے رکھا جو کہ ایک غیر قانونی عمل ہے اور عدالت نے توہین عدالت کا نوٹس لیتے ہوئے ریلوے کے اعلی افسران کو پرسوں طلب کرلیا اور تیجوری ہائیٹس بلڈر کو ہدایت کی کہ وہ اپنا تعمیراتی کام جاری رکھیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں