کراچی کے ڈپٹی کمشنرز سے ایڈمنسٹریٹرز بلدیہ جنوبی، شرقی، غربی، وسطی، ملیر، کورنگی کے چارجز واپس لیے جائیں، سید ذوالفقار شاہ

منگل 24 نومبر 2020 23:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے صدر سید ذوالفقار شاہ، جنرل سیکریٹری ملک نواز نے کہا ہے کہ کراچی کے بلدیاتی اداروں میں ایڈمنسٹریٹرز کی حیثیت سے بلدیہ جنوبی، بلدیہ شرقی، بلدیہ وسطی، بلدیہ کورنگی، بلدیہ ملیر، بلدیہ غربی میں ڈپٹی کمشنرز کی تعیناتی سے مسائل میں اضافہ ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

ملازمین کے لیو انکیشمنٹ، فنانشل اسسٹنٹس، گروپ انشورنس، پنشن کیسز اور ریٹائرمنٹ آرڈرز کے اجراء کے کیسز التواء کا شکار ہوگئے ہیں۔ تنخواہوں کی ادائیگی میں بھی غیرضروری تارخیر کی جارہی ہے۔ جس سے ملازمین میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈبل چارج کی وجہ سے معاملات التواء کا شکار ہوگئے ہیں۔ انہوں نے چیف سیکریٹری سندھ، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی کی ضلعی کارپوریشنز میں ڈپٹی کمشنرز کی ایڈمنسٹریٹرز کی حیثیت سے تعیناتی واپس لے کر SCUG افسران کو تعینات کیا جائے تاکہ ملازمین کے التواء شدہ معاملات حل ہوسکیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں