سچل تھانے کی حدود میں بھی اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں بڑھ گئیں

مقامی روزنامہ سے وابستہ کارکن اور ان کی بیگم کو اسلحے کے زور پر سونے کی انگوٹھی، نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا شہر میں بڑھتی ہوئی اسٹریٹ کرائم سے شہری پریشان ، مختلف علاقوں میں سیکڑوں شہری روزانہ لٹنے لگے پورے شہر میں اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کو روکنے کے لئے اقدامات کئے جائیں، شہریوں کا مطالبہ

منگل 24 نومبر 2020 23:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) سچل تھانے کی حدود میں بھی اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں بڑھ گئیں۔ مقامی روزنامہ سے وابستہ کارکن اور ان کی بیگم کو اسلحے کے زور پر سونے کی انگوٹھی، نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سچل تھانے کی حدود جہانگیر ٹائون میں روزنامہ ایکسپریس کے سینئر پیج میکر ثاقب قریشی کو ڈائو اسپتال سے جہانگیر ٹائون آتے ہوئے گھر کے سامنے 2 مسلح افراد جن میں سے ایک بوڑھا اور ایک نوجوان تھا نے اسلحے کے زور پر روکا اور ثاقب قریشی سے ان کا پرس جس میں شناختی کارڈاور گاڑی نمبر KIG-9028 اور 5000/- ہزار روپے نقد جبکہ بائیک پر پیچھے بیٹھی ان کی بیگم سے 15 ہزار روپے مالیت کی سونے کی انگوٹھی پرس میں رکھے 3000/- روپے نقد بھی نکال لئے۔

واردات کے بعد مسلح افراد نہایت بے خوفی سے گاڑی چلاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کراچی شہر میں بڑھتی ہوئی اسٹریٹ کرائم سے شہری پریشان ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرمنلز روزانہ سیکڑوں شہریوں کو لوٹ رہے ہیں۔ اسٹریٹ کرمنلز کھلے عام اور بے خوف وارداتیں کرتے ہیں۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، آئی جی سندھ مشتاق مہر اور ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد عمر سے مطالبہ کیا ہے کہ پورے شہر میں اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کو روکنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں