ایم نائن نوری آباد موٹروے پولیس اورایف ڈبلیو او پبلک اسکول کے اشتراک سے روڈ سیفٹی واک کا انعقاد کیا گیا

بدھ نومبر 21:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق آئی جی موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام، ایڈیشنل آئی جی ساتھ ریجن ڈاکٹر آفتاب احمد پٹھان کی ہدایت کے تحت زیر نگرانی سیکٹر کمانڈر جامشورو زاہد نذیر کے ڈی ایس پی نوری آباد نعیم غوری کی سربراہی میں FWO پبلک اسکول کے اشتراک سے ایک روڈ سیفٹی واک کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں FWO پبلک اسکول کی ہیڈمسٹریس میڈم رخسانہ اور اسکول کی طالبات نے شرکت کی جبکہ موٹروے پولیس کی جانب سے ایڈمن آفیسر انسپکٹر ممتاز پھلپوٹو،موبائل ایجوکیشن کے انسپکٹر شاہد عباس گیلانی ،انسپکٹر کامران عاشق اور دیگر نے شرکت کی ۔طالبات نے روڈ سیفٹی سلوگن اور پلے کارڈ ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے۔ ایم نائن سے گزرنے والی ٹریفک کو بھی افسران اور طالبات نے روڈ سیفٹی قوانین کے متعلق بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی ایس پی نعیم غوری نے اپنے بیان میں بتایا کہ ویسے تو ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہر ادارے میں جاکر روڈ سیفٹی کے قوانین سے عوام الناس کو آگاہ کیا جائے مگر جیسا کہ طلبا وطالبات ہمارا مستقبل اور قوم کا سرمایہ ہیں اور یہ کسی بھی قومی مشن کا ہراول دستہ ثابت ہوتے ہیں لہذا تعلیمی اداروں میں جاکر روڈ سیفٹی شعور بیدار کرنا ہماری اولین ترجیح ہوتی ہے۔

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments