کے ایم سی کے فارغ بیٹھے افسران کو تعیناتیاں کی جائیں ،سید ذوالفقار شاہ

بدھ 25 نومبر 2020 21:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) سجن یونین (سی بی ای) کے ایم سی کے صدر سید ذوالفقار شاہ نے کہا ہے کہ کے ایم سی کے فارغ بیٹھے 50 کے لگ بھگ اہل، سینئر اور تجربے کار افسران کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے کیلئے انہیں صلاحیت اور تجربے کے مطابق اسامیوں پر تعینات کیا جائے اور بعض افسران کے پاس ڈبل چارج کے علاوہ تین سے چار چار چارج بھی ہیں جن سے ان محکموں کی کارکردگی متاثر ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

بعض افسران نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کو ذاتی جاگیر سمجھ لیا ہے جس سے دیگر افسران میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔ سابق میئر کی طرح موجودہ ایڈمنسٹریٹر بھی کے ایم سی کو ایڈہاک ازم کے تحت چلارہے ہیں۔ آمدنی بڑھانے کیلئے کوئی عمل قدم نہیں اٹھایا جارہا ہے۔ صرف میٹنگز کرکے نشستم برخواستم کیا جارہا ہے۔ گریڈ 16 اور اس کے اوپر کے ملازمین کو دو دو ماہ تنخواہ ادا نہیں کی جارہی ہے۔ جس سے انہیں مالی مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ انہوں نے ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی کو اہل اور تجربے کار اور سینئر افسران کو تعینات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے گریڈ 16 اور زائد کے افسران کی تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں