کراچی کے فائر فائٹرز کو بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں،غلام محمد ناز

بدھ 25 نومبر 2020 21:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) آل پاکستان فائر اینڈ ریسکیو ورکرز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین صدارتی تمغہ امتیاز غلام محمد ناز (راولپنڈی)، صدر روشن خان (پشاور) اور جنرل سیکریٹری سید ذوالفقار شاہ (کراچی) نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ کراچی کے فائر فائٹرز بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔ 23 ماہ کا فائر رسک الائونس (اوورٹائم) کی ادائیگی نہ ہونے سے فائر فائٹرز مالی مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں۔

یونیفارم آئوٹ فٹ آئٹم بھی فراہم نہیں کیے جارہے ہیں۔ فائر بریگیڈ کو اپ گریڈ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ فائر فائٹرز کی ٹریننگ کا بھی انتظام نہیں کیا جارہا ہے۔ کراچی کے 45 فائر ٹینڈرز میں سے بمشکل 9 کارآمد ہیں جبکہ تین میں سے ایک اسنارکل کام کررہی ہے۔

(جاری ہے)

فائر ڈرائیورز اور فائر فائٹرز کی بھی کمی ہے۔ انہوں نے وزیربلدیات سندھ کی جانب سے فائر بریگیڈ کی مشینری کی درستگی کرنے اور تین ماہ کا فائر رسک الائونس اوورٹائم ادا کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس پر عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے منظور کالونی فائر اسٹیشن کو نالے کی تجاوزات کی آڑ میں توڑ پھوڑ کرنے کی مذمت کرتے ہوئے دو فائر فائٹرز لیڈنگ سکندر اور جمشید کو تجاوزات کے خاتمے کیی سلسلے میں احتجاج پر دہشت گردی کے 7-7 مقدمات میں ملوث کرکے گرفتار کرنے کے واقعے کی بھی مذمت کی ہے اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں