آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کا ملازمین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے صوبے بھر میں احتجاج پر اظہار تشکر

بدھ نومبر 21:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے چیئرمین حافظ مشتاق کوریجو (نوڈیرو)، صدر سید ذوالفقار شاہ (کراچی)، نائب صدر شوکت بھررو (گھوٹکی)، غلام عباس سہاگ (دادو)، عبدالجلیل بلوچ (ٹنڈوالہ یار)، جنرل سیکریٹری اکرم راجپوت (حیدرآباد)، ڈپٹی جنرل سیکریٹری علی مردان شیخ (سکھر)، جوائنٹ سیکریٹریز عبدالہادی مرکیانی (رتوڈیرو)، شاہد پٹھان (ٹھل) سیکریٹری اطلاعات I حاجی عاشق زرداری (ٹنڈوالہ یار)، II دانش قریشی (سکھر)، فنانس سیکریٹری قلندر بخش شاہانی (لاڑکانہ)، آفس سیکریٹری شوکت علی دائود پوتا (ڈھرکی) نے اپنے مشترکہ اکباری بیان میں سن، دادو، جوہی، مانجھند، بلدیہ وسطی کراچی کے ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف یکجہتی کیلئے صوبے بھر کے بلدیاتی اداروں، کراچی، حیدرآباد، ٹنڈوآدم، جام شورو، ٹنڈوالہ یار، ڈھرکی، گھوٹکی، خیرپور، سکھر کارپوریشن، نوشہروفیروز، دادو، جوہی، نوڈیرو، رتوڈیرو، قنبرشہداد کوٹ، نصیرآباد، کوٹری، ٹنڈو جام، لاڑکانہ کارپوریشن، لاڑکانہ ڈسٹرکٹ کونسل، سکھر ڈسٹرکٹ کونسل، پنوعاقل، حیدرآباد ڈسٹرکٹ کونسل، گھیریلو، وارہ، قاضی احمد، ڈوکری اور دیگر میں احتجاج کرکے یکجہتی کا اظہار کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں تاریخی دھرنے کے بعد بلدیاتی ملازمین کا اپنے ساتھیوں سے یکجہتی کا اظہار ثابت کرتا ہے کہ بلدیاتی محنت کش متحد و منظم ہے اور دنیا کی کوئی طاقت اس اتحاد کو ختم نہیں کرسکتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت سندھ نے وعدوں کو پورا کرنے کیلئے پیش رفت شروع نہ کی تو پھر دمادم مست قلندر ہوگا اور 27 دسمبر کو بھٹو شہید کے مزار پر صوبے بھر کے بلدیاتی قائدین دھرنا دے کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments