شہر قائد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انوکھے اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کرلیا

بدھ 25 نومبر 2020 22:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) شہر قائد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انوکھے اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کرلیا۔رپورٹ کے مطابق کراچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گلے میں تیز دھار بلیڈ لگا کر وارداتیں کرنے والے اسٹریٹ کرمنل عاظم کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم کے گلے سے 10 کے قریب تیز دھار بلیڈ برآمد ہوئے ہیں، شہہ رگ کے قریب تیز دھار بلیڈ رکھنے والے ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم منہ میں گلے کے اندر تک درجن کے قریب بلیڈ کھا جاتا تھا، ملزم واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر منہ سے بلیڈ نکال کر شہریوں کو زخمی کرکے فرار ہوجاتا تھا۔ذرائع کے مطابق سکھن پولیس نے کچھ عرصہ قبل بھی ملزم کو گرفتار کیا تھا، ملزم عاظم کے خلاف موٹر سائیکل لفٹنگ کے کئی مقدمات درج ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں