جے یو آئی کے مرکزی امیر اور سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن کراچی سے سکھر پہنچ گئے

بدھ نومبر 22:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) جے یو آئی کے مرکزی امیر اور سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن کراچی سے سکھر پہنچ گئے۔جے یوآئی کے صوبائی سیکریٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو ودیگر نے سکھر ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔ترجمان جے یو آئی سمیع سواتی کے مطابق مولانا فضل الرحمن سکھر سے لاڑکانہ کیلئے روانہ ہوں گے جہاں پر مولانا فضل الرحمان آج (جمعرات) 26نومبر کو لاڑکانہ میں شہید اسلام کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

میونسپل اسٹیڈیم لاڑکانہ میں سینیٹر ڈاکٹر خالد محمود سومرو شہید کی یاد میں کانفرنس ہوگی۔شہید اسلام کانفرنس جمعرات کی صبح 11 بجے سے رات 8 بجے تک جاری رہے گی ۔ سمیع سواتی نے مزید بتایا کہ چھٹی شہید اسلام کانفرنس میں لاکھوں کارکنان جمعیت شریک ہوں گے۔

(جاری ہے)

شہید کانفرنس لاڑکانہ کے انتظامات کو حتمی شکل دے گئی ہے ۔ جے یو آئی ضلع لاڑکانہ کے امیر مولانا ناصر محمود سومرو کانفرنس کے انتظامات کے نگران ہیں ۔

*کانفرنس میں سندھ کے تمام اضلاع سے کارکنان قافلوں کی صورت میں پہنچنا شروع ہوگئے ہیں ۔کانفرنس کے سیکورٹی کے انتظامات جے یو آئی کی ذیلی تنظیم انصارالاسلام نے سنبھال لئے۔انہوں نے بتایا کہ کانفرنس کے شرکا کورونا ایس او پیز کی تدابیر کیساتھ کانفرنس میں شریک ہوں گے۔ شرکا کیلئے سینٹائزر اور ماسک کا اہتمام جے یو آئی سندھ کی جانب سے کیا گیا ہے ۔

شہید اسلام کانفرنس ملک کی تاریخ کا عظیم اور تاریخی اجتماع ثابت ہوگا ۔ مولانا ڈاکٹر خالدمحمود سومرو شہید کے قاتل تاحال کیفر کردار تک نہیں پہنچ سکے ۔قاتلوں اور ان کے سر پرستوں کو جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ جے یو آئی کے کارکن پرامن اور شہید خالد سومرو کے مشن پر کاربند ہیں ۔ ہمارے پرامن رہنے کو کمزوری نہ سمجھا جائے کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments