بلاول ہائوس میں طویل عرصے بعد خوشیوں کا سماں، بختاور بھٹو کی منگنی انتہائی محدود ہوگئی

صرف 50سے 80مہمان شریک ہونگے، وزراء، مشیران، ایم پی ایز اور ایم این ایز بھی مدعو نہیں

بدھ نومبر 23:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) بلاول ہائوس میں طویل عرصے بعد خوشیوں کا سماں، بختاور بھٹو کی منگنی انتہائی محدود ہوگی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہن اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی بیٹی بختاور بھٹو کی منگنی تقریب میں صرف 50سے 80مہمان شریک ہونگے۔

(جاری ہے)

بختاور کی منگنی میں وزرا اور مشیران بھی شریک نہیں ہونگے۔ ایم پی ایز اور ایم این ایز کو بھی منگنی دعوت میں مدعو نہیں کیا گیا ہے۔ منگنی کی تقریب میں خاندان کے افراد ، اور چند قریبی شریک ہونگے۔ بختاور اور آصفہ بھٹو زرداری نے اپنی چند قریبی سہیلیوں کو دعوت میں مدعو کیا ہے۔تقریب میں دولہے کے مہمان بھی محدود تعداد میں شرکت کرینگے۔

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments