شادی کی تقریبات میں ٹیبل پر کھانا کھلانے کی اجازت دی جائے، قیص محمد شیخ

بدھ نومبر 23:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) کیٹرز ڈیکوریٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین قیص محمد شیخ نے وزیراعلی سندھ سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی کی تقریبات میں ٹیبل پر کھانا کھلانے کی اجازت دی جائے ۔۔باکس میں کھانا دینے سے تقریبات کینسل ہورہی ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلی سندھ سے اپیل کرتے ہوئے کیٹرز ڈیکوریٹرز کے چیئرمین قیص محمد شیخ نے کہا کہ ھم مکمل اور سو فیصد ایس او پیز کے ساتھ شادی کی تقریبات کررھے ہیں لیکن سندھ حکومت کی جانب سے بوفے ختم کرکے کھانا باکسسز میں فراہم کرنے سے مشکلات بڑھ گئی ہیں ۔

۔۔قیص محمد شیخ نے وزیراعلی سندھ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں تقریبات میں ٹیبل پر کھانا کھلانے کی اجازت دی جائے تاکہ ھم تقریبات اچھے انداز میں کرسکیں ۔۔۔۔انھوں نے کہا کہ ھم نے سندھ حکومت کے ہر فیصلے کو مانا ھے شادی کی تقریبات کے اوقات کار کم کردئیے گئے ہیں ۔۔۔ حکومت سے اتنی درخواست ھے کہ ٹیبل پر کھانا کھلانے دیا جائے ۔۔۔۔انہوں نے کہا کہ کھانا باکس میں پیش کرنے سے کھانے کے آرڈرز کے ساتھ تقریبات بھی کینسل ہورہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments