مولانا فخرالدین رازی کی لاڑکانہ شہید اسلام کانفرنس کی تاریخ ساز کامیابی پرقائدین اور کارکنان کو مبارکباد

جمعرات 26 نومبر 2020 19:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) جمعیت علماء اسلام ضلع غربی کراچی کے جنرل سیکریٹری مولانافخرالدین رازی اوردیگرنے لاڑکانہ شہید اسلام کانفرنس کی تاریخ ساز کامیابی پرقائدین اور کارکنان کو مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاہے کہ شہید قائد علامہ ڈاکٹرخالدمحمودسومرورحمة اللہ علیہ کی یاد میںلاڑکانہ میں جمعرات کو منعقدہ شہید اسلام کانفرنس میں لاکھوں فرزندان اسلام شرکت کرکے ایک بار پھرشہیدقائدسے اظہار وفاداری،جے یو آئی قیاد ت پر غیرمتزلزل اعتماد اور وادی مہران میںجمعیت علماء اسلام کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت پر مہر ثبت کردی ہے اورشہید ڈاکٹرخالدمحمودسومرو سے عقیدت اور وفا کا بے مثل مظاہرہ کرتے ہوئے ان کے قاتلوں کو تحفظ دینے والوں کو نفرت کا واضح پیغام دیاہے، ڈاکٹرخالدمحمودسومرو مرحوم جمعیت علماء اسلام کا سرمایہ اور ایک بہترین جرات مند انسان تھے، ان کی گراں قدرخدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، جے یو آئی ضلع غربی کابڑا قافلہ ضلعی امیرو سابق صوبائی پارلیمانی لیڈر مولانا عمرصاد ق کی قیادت میںشہید اسلام کانفرنس میں شریک رہا،مولانافخرالدین رازی نے کہا کہ سکھر کی تاریخی مساجدکا ہر طریقے سے جرات مندانہ دفاع کرکے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا راشد محمود سومرونے شہید ڈاکٹرخالدمحمودسومروکی جرات مندی کی یاد تازہ کردی اورخود کوعملی کردار کے ذریعے ان کا حقیقی جانشین ثابت کردیاہے جس پر سندھ بھر کے علماء کرام اور دینی حلقے ان کے مبارکباد پیش کرتے ہیں،اس موقع مولانافخرالدین رازی نے کہا کہ ڈاکٹرخالدمحمودسومرو شہادت کیس میںحصول انصاف کے لیے آخری سانس تک جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کرتے ہیں، ملک بھر میں ڈاکٹرخالدمحمودسومرو مرحوم سے عقیدت اور محبت کے اظہار پر سے قاتلوں کے سرپرست جان گئے کہ قوم سانحہ سکھر کے ظلم کو نہیں بھولی اور نہ انصاف تک چین سے بیٹھے گی، مجرم کتنے ہی طاقتور اور مکار سہی مگر بے گناہ خون بہانے پر وہ اسی دنیا میں حساب دے کر رخصت ہونگے، ظالموں کے خلاف بہنے والا خون رائیگاں نہیں جائیگا،موجودہ غاصبانہ حکومت کے خلاف فیصلہ کن راؤنڈ میںجے یو آئی کے کارکن اور ان کے قائدین ہمیشہ کی طرح سب سے آگے ہونگے لیکن اس بار پاکستان کے ہر شہری کو ملک بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں