ماجو میں آن لائن ایجوکیشن کل سے شروع ہوگئی

جمعرات 26 نومبر 2020 19:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) حکومت کی جانب سے آئندہ ماہ ہ کی دس تاریخ تک تعلیمی اد اروں کی بندش کے بعد محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی (ماجو) میں صرف آن لائن کلاسز کا کل سے آغاز کردیا گیا ہے اور بغیر اجازت طلبہ کے یونیورسٹی کی حدود میں داخلے پر پابندی عائید کردی گئی ہے ،ماجو کے رجسٹرار کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق تمام آن لائن کلاسز گوگل کلاس روم اور گوگل میٹ کے توسط سے جاری رہیں گی اور اس ضمن طلبہ کی جانب سے انٹر نیٹ اور بجلی کی عدم دستیابی کا کوئی عذر قبول نہیں کیا جائے گااورتمام لیکچرز گوگل کلاسروم پر دستیاب ہونگے۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق لیب ورک، اسپیشل میک اپ لیکچرز،اسسمنٹ، پروجیکٹ بیس اسائینمٹس کے لئے سپر وائیرز اور متعلقہ استاد طلبہ کو یونیورسٹی طلب کرسکتے ہیں ۔تمام اساتذہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آن لائن لیکچرز متعلقہ کلاس روم، لیب یا اسٹوڈیو جو اس کام کے لئے مختص کئے گئے سے جاری رکھیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں