آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کی تنظیم سازی کا عمل تیز کردیا گیا

ضلع حیدرآباد ڈویژن کی کابینہ کی حلف برداری صوبائی نائب صدر عبدالجلیل بلوچ اور جنرل سیکریٹری اکرم راجپوت نے حلف لیا

جمعرات 26 نومبر 2020 21:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے صدر سید ذوالفقار شاہ کی خصوصی ہدایت پر صوبے میں ضلع اور ڈویژن کی سطح پر تنظیم سازی کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔ آج حیدرآباد میں میونسپل کارپوریشن کے جناح ہال میں حیدرآباد ضلع کے نومنتخب اراکین چیئرمین سنتو نندو (قاسم آباد)، سینئر وائس چیئرمین تسلیم احمد (سی بی اے حیدرآباد)، سینئر نائب صدر افتخار مسیح (سی بی اے حیدرآباد)، نائب صدر کشن سبھو (قاسم آباد)، جنرل سیکریٹری ظفر خان (سی بی اے حیدرآباد)، جوائنٹ سیکریٹری سید ظفر علی زیدی (سی بی اے حیدرآباد)، سیکریٹری انفارمیشن راشد راجپوت (سی بی ای) اور فنانس سیکریٹری سید اسد علی زیدی (سی بی اے حیدرآباد) نے حلف اٹھایا جبکہ حیدرآباد ڈویژن کے نومنتخب عہدیداروں چیئرمین سید ذالر علی رضوی (سی بی اے حیدرآباد کارپوریشن)، سینئر وائس چیئرمین سید عنایت علی شاہ (ٹھٹھہ)، صدر علی اکبر بروہی (ضلع کونسل حیدرآباد)، سینئر نائب صدر محمد حنیف (ٹھٹھہ)، نائب صدر اعجاز علی سولنگی (ٹنڈوالہ یار)، جنرل سیکریٹری کرم علی براہمانی (جام شورو)، جوائنٹ سیکریٹری لال داس جے لال (حیدرآباد) اور سیکریٹری انفارمیشن قمبر علی قریشی نے حلف اٹھایا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی جنرل سیکریٹری اکرم راجپوت اور نائب صدر عبدالجلیل بلوچ نے کہا کہ عہدے پھولوں کے ہار پہناکر دیئے ضرور جاتے ہیں لیکن کام نہ کرنے والوں کیلئے یہ کانٹوں کی سیج ثابت ہوتے ہیں۔ آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے تاریخی دھرنے سے بیوروکریسی اور ان کے بروکرز کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں۔ اگر بیوروکریسی نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو پھر 27 دسمبر کو بھٹو شہید کے مزار پر احتجاج کیا جائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں