کے ایم سی کے ملازمین سے بعض افسران متعصبانہ رویہ اختیار کررہے ہیں،ایسے افسران اپنا قبلہ درست کرلیں، سجن یونین

تنخواہوں، پنشن، واجبات، فائر رسک الائونس، ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اور کے ایم ڈی سی کے ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کیلئے سمری منظور کی جائے،ذوالفقارشاہ

جمعرات نومبر 21:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) سجن یونین (سی بی ای) کے ایم سی کے صدر سید ذوالفقار شاہ نے کہا ہے کہ کے ایم سی کے ملازمین سے بعض افسران متعصبانہ رویہ اختیار کرکے انہیں انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ صرف چند مخصوص افسران سے کے ایم سی کو چلاکر قابل افسران کی اکثریت کو گھر بٹھادیا گیا۔ ایک سیاسی جماعت کی حمایت سے تعینات آفیسر ملازمین کو تنگ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سجن یونین بلاتفریق رنگ و نسل و زبان کے خدمت پر یقین رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

اس کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ کراچی میں ہونے والے بلدیاتی ملازمین کے تاریخی دھرنے کی میزبانی کے بعد سے کراچی کی سیاسی جماعتوں کی حمایت یافتہ اور الحاق یافتہ لیبر تنظیموں کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں اور وہ دوبارہ ملازمین سے رابطوں پر مجبور ہوگئے ہیں جو کہ سجن یونین اور اس کے اتحادیوں کی بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ تنخواہوں، پنشن، گریجویٹی، واجبات، فائر رسک الائونس کے واجبات، ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور کے ایم ڈی سی کے ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کی سمری منظور کرکے گرانٹ کا اجراء کیا جائے۔

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments