علماء مشائخ کل جمعہ کے روز ملک بھر میں یوم تقدس و تحفظ مساجد و مزارات منائیں گے

جمعرات 26 نومبر 2020 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) ملک بھر کے علماء و مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان جمعہ کے روز (کل)ملک بھر میں یوم تقدس وتحفظ مساجدو مزارات کے طور پر منائگی۔

(جاری ہے)

علماء و مشائخ فیڈریشن پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق فیڈریشن کے چیئرمین سفیر امن پیر صاحبزادہ احمدعمران نقشبندی نقشبندی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بیھج پیر جٹا کی اپیل پر 27 نومبر جمعہ کے روز ملک بھر میں سکھر اور دیگر شہروں میں تجاوزات کی آڑ میں مساجد شہید کرنے کے اقدامات اور محکمہ اوقاف سندھ کی جانب سے کرونا کی آڑ میں درگاہوں اور خانقاہوں کی بندش کے خلاف یوم تقدس و تحفظ مساجدو مزارات منایا جائگا۔

اس موقعہ پر احتجاج اور جمعہ کے خطبات میں مساچد و درگاہوں کے تقدس و تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے حکومتی اقدامات کی سخت مذمت کی جائے گی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں