کراچی کی مختلف مارکیٹوںکے نمائندوںکاہفتہ میں دو روز کاروباری مراکز بند کرنے کے فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے جمعہ کوتمام کاروبار کھولنے کا اعلان
کراچی کے لئے جو بھی فیصلہ کیا جائے وہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت سے کیا جائے،جرمانے عائد کئے جارہے ہیں ،بتایا جائے یہ پیسہ کہاں جارہا ہے،رضوان عرفان
جمعرات نومبر 21:40
(جاری ہے)
کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد رضوان عرفان،سندھ تاجر اتحاد کے چیئرمین جمیل پراچہ ،طارق روڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے صدر الیاس میمن اور دیگر مارکیٹوںکے نمائندوں نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ سندھ میں اچانک ہی صوبائی حکومت کا ڈنڈا چل جاتا ہے ،پورے ملک میںکاروباری مراکز رات دس بجے بند ہورہے ہیں جبکہ سندھ میں شاہی احکامات ہیںکہ شام چھ بجے بازار بند کردیئے جائیں،کیا پورے ملک میںکورونا مختلف اور سندھ میںمختلف نوعیت کا ہے اس موقع پر تاج رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کراچی میںجان بوجھ کر پولیس اور تاجروں کو آمنے سامنے لایا جارہا ہے اور بلا جواز کراچی کے تاجروں کو تنگ کیا جارہا ہے ،ہم جمعہ اور اتوار کے روز اپنا کاروبار ہر گز بند نہیںکرینگے اور اگر ہمیںتنگ کیا گیا تو تاجر مارکیٹوں کے سامنے دھرنا دینگے،صڈر مارکیٹ کے صدر جمال عبدالصمد نے کہا کہ تاجر بدحالی کا شکار ہوگئے ہیں،گزشتہ لاک ڈائون میں کرائے نہیں دے سکے لیکن ایک بار پھر لاک ڈائون اور دکانیں شام 6 بجے بند کا حکم سراسر زیادتی ہے، رضوان عرفان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے غلط نوٹیفکیشن نکالا ،ہم مارکیٹوں کے اوقات کار مسترد کرتے ہیں،ہماری گوشت دودھ کی دکانیں نہیں بلکہ الیکٹرونکس آئٹم فروخت کرتے ہیں،حکومت سندھ صبح 10 سے رات 8 بجے تک اوقات کار کرے،ہم نے ناصر شاہ اور مرتضی وہاب کو فون کیا مگر کوئی جواب دینے کو تیار نہیں ہے،تاجروں کو ہفتے میںدو چھٹیاں کسی طور پر قابل قبول نہیں ہیں، حکومتی اداروں کو بتانا چاھتا ہوں تاجروں کے ساتھ کھلواڑ نہ کیا جائے اورتمام تاجروں کو بلا کر مذاکرات کریں،جمعہ کو کسی طور پر مارکیٹیں بند نہیں کرینگے،کراچی اور حیدرآباد میں صرف شام 6 بجے دکانیں بند کی جارہی ہیں،وزیراعلی سندھ فوری طور پر نوٹس لیں،کراچی کے لئے جو بھی فیصلہ کیا جائے وہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت سے کیا جائے،جرمانے عائد کئے جارہے ہیں ،بتایا جائے یہ پیسہ کہاں جارہا ہے،بلاول بھٹو اور وزیراعلی سندھ سے درخواست ہے کہ تاجروں میں لاوا پک رہا ہے۔
کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:
Your Thoughts and Comments
کراچی سے متعلقہ
کراچی خبریں مضامین کالم ایونٹس تصاویری البم تصاویر سیاحتی مقامات مشہور شخصیات کھلاڑی شعراء حکومتی دفاترپاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
قومی اسمبلی ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اورراجہ پرویز اشرف کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
-
سپیکر سندھ اسمبلی نے حلیم عادل شیخ کو قائد حزب اختلاف مقرر کردیا
-
بھارت کی اندھیر نگری میں ہندوتوا کا چوپٹ راج ہے، شاہ محمود قریشی
-
چیئرمین نیب کی باتوں میں صداقت ہوتی تو کل تک نیب نے کوئی ریکوری کی ہوتی،سلیم مانڈوی والا
-
لاہور: کمرہ عدالت میں شہباز شریف کی احد چیمہ سے ملاقات
-
ٹک ٹاک ایپ کو بند کرنے کیلئے دائر متفرق درخواست سماعت کیلئے منظور
-
خواجہ آصف نے جیل میں بی کلاس لینے کیلئے احتساب عدالت میں درخواست دائر کر دی
-
ایف آئی اے میں اعلیٰ پیمانے پر اکھاڑپچھاڑ ، وقار چوہان ڈائریکٹر اسلام آباد زون تعینات
-
خواتین کے حقوق میں بہتری لائے بغیر کوئی معاشرہ بھی ترقی نہیں کرسکتا،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ویمن پارلیمنٹری کاکس کی جانب سے دی جانے والے بریفنگ کے دوران گفتگو
-
وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا سابق صوبائی وزیر محمد علی شاہ باچا کی بیوہ کے انتقال پر اظہارافسوس
-
وزیراعلیٰ محمود خان کا دورہ کرک ، مخ بانڈہ ڈیم کی تعمیر ،گرُگرُی روڈ کی بحالی کے منصوبوں کا سنگ بنیادرکھ دیا،کرک کو گیس فراہمی کیلئے دو ارب روپے کا اعلان
-
وزیراعظم پاکستان پانچ فروری کو کوٹلی لائن آف کنٹرول کا دورہء کریں گے
مزید خبریں
پاکستان کے مشہور شہروں کی خبریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.