ضلع کے تاجروں کی سہولت کے لیے ’’ ای میونسپل ٹیکس پورٹل‘‘ سروس متعارف کرادی گئی

ڈسٹرکٹ سینٹرل میں کاروباری افراد کے لیے خوشخبری،، ٹریڈ لائسنس سمیت مختلف ضلعی ٹیکس کا نظام آن لائن کردیا گیا

جمعہ 27 نومبر 2020 22:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی ڈاکٹر محمد بخش دھاریجو نے بلدیاتی اداروںکے وسائل اور آمدنی میں اضافے کے لئے (آن لائن ای میونسپل ٹیکس پورٹل) طریقے کار معارف کرادیا ہے ۔کراچی کے بلدیاتی اداروں کی آمدنی اور وسائل کی کمی ایک دیرینہ مسئلہ ہے ہر ضلع حکومت سندھ کی جانب سے امدادی رقم کی عدم وصولی یا کم وصولی کی شکایت کررہا ہے ۔

تاہم ضلع وسطی کے ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر محمد بخش دھاریجو نے عملی اقدام کرتے ہوئے بلدیہ وسطی کی آمدنی میں اضافے کے لئے ایک قابل عمل اور نتیجہ خیز حل نکال لیا ہے اس سلسلے میں ڈاکٹر محمد بخش دھاریجو نے لکی ون شاپنگ مال میں ضلع وسطی کی تاجر برادری کو آن لائن ای میونسپل ٹیکس پورٹل کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی محترمہ سمیرا حُسین ،اے ڈی سی (ریونیو) مریم حسن ،ڈائریکٹر سینی ٹیشن بلدیہ وسطی شمعونہ صدف و دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

ڈاکٹر دھاریجونے اس نظام کے بارے میںمعلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اس سسٹم کے زریعے تمام ٹیکس دہندہ گان کا نہ صرف کمپیوٹر رائز ڈیٹا تیار کیا جائے گا بلکہ ٹیکس کی ادائیگی اور اس کا ریکارڈ بھی کمپیوٹر کے زریعے محفوظ کرلیا جائے گا ۔یوں ایک جانب ٹیکس دہندہ گان کی اصل تعداد کا علم ہوجائے گا اور دوسری جانب ٹیکس کی بر وقت ادائیگی ممکن بنائی جائی گی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ نظام ایک جانب تو ضلع وسطی کی حقیقی آمدنی میں اضافہ کرے گا امید ہے کہ آن لائن سسٹم کے نفاذ کے بعد ضلعی ٹیکس کی مد میں دوسو سے تین سو گنا اضافہ ممکن ہوگاجبکہ دوسری جانب ہر قسم کی خرد برد روکنے میں بھی معاون ثابت ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ اس نظام کے زریعے چند منٹوں میں ہی تاجر، صنعتکاراور کارروباری افراد اپنے موبائل کے ذریعے ہی اپنے کاروبار کو رجسٹرڈ کراسکیںگے،اپنے کاروبار کو رجسٹرڈ کرنے کے لیے لائنیں لگانے کی ضرورت نہیں پڑے گی،آن لائن سروس کے ذریعے اپنے کاروبار کی رجسٹریشن، ٹریڈ لائسنس کا حصول اور ٹیکس کی ادائیگی ممکن ہوسکے گی،لوکل کونسل کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے یہ پہلا قدم ہے۔

اس موقع پر لکی ون شاپنگ مال میں ضلع وسطی کا پہلا آن لائن رجسٹریشن کا اعزاز جنید علی کے موبائل اسٹور نے حاصل کیا ۔ ضلع میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ محکمہ سینی ٹیشن بھر پور انداز میں اپنا کام سر انجام دے رہا ہے کچرا اٹھانے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ماضی میں 15000 ٹن ماہانہ کچرا اٹھایا جاتا تھا جبکہ ہم نے ماہ ستمبر میں 49000 ٹن جبکہ ماہ اکتوبر میں 53000 ٹن کچرا اور ملبہ اُٹھا یا ہے ۔مزید یہ کہ سہراب گوٹھ پر نیا ڈمپنگ پوائنٹ بنارہے ہیں جہاںتمام ضلع وسطی کا کچرا ڈمپ کیا جائے گا۔ضلع وسطی کے مکینوں کو جلدایک صاف ستھراء اور صحت مند ماحول فراہم کیا جاسکے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں