پاکستان سے چائنا چاول کی ایکسپورٹ خطرات کا شکار

تمام رائس ایکسپورٹرز خالی کنٹینرز کے لئے مارے مارے پھررہے ہیں،محمدرفیق

ہفتہ 28 نومبر 2020 21:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) پاکستان سے چائنا کوچاول کی ایکسپورٹ خطرات کا شکارہونے لگی۔تفصیلات کے مطابق رواںسال چائنا نے پاکستانی چاول کی بھرپور خریداری کی ہے لیکن شپنگ کمپنیوں کے باہمی گٹھ جوڑ کی وجہ سے چائنا کے فریٹ میں 5 گناہ اضافہ کر دیا گیااور خالی کنٹینرز کو ناپید کردیاگیا۔اس ضمن میں معروف تاجر محمد رفیق نے بتایا کہ تمام ایکسپورٹرز خالی کنٹینرز کے لئے مارے مارے پھررہے ہیںاور انہیںخالی کنٹینرز دستیاب نہیں ہورہے،بڑی وجہ یہ ہے کہ شپنگ کمپنیاں پاکستان سے خالی کنٹینرز جہازوں میں بھر بھر کرباہر لے جارہی ہیں اور یہ کمپنیاں خالی کنٹینرز پاکستانی ایکسپورٹرز کو نہیں دے رہیں۔

محمدرفیق کا کہنا تھا کہ ایک اندازے کے مطابق اب تک 5000 خالی کنٹینرز پاکستان سے جا چکے ہیں اور یہ سلسلہ بدستورجاری ہے،حکومت کو یہ سوچنا ہوگا کہ کہیں یہ پاکستان کی ایکسپورٹ کو نقصان پہنچانے کی سازش تو نہیں۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ اگر یہی کنٹینرز پاکستان سے مال لیکر جاتے تو پاکستان کے ایکسپورٹرز کو اپنے آڈرز پورے کرنے میں کافی مدد ملتی اور ملک کو زرمبادلہ حاصل ہوتا۔انہوں نے رائس ایکسپورٹرز کی جانب سے وزیراعظم پاکستان سے اپیل کی ہے کہ پاکستان سے خالی کنٹینرز کو جانے سے روکا جائے اوران کالی بھیڑ شپنگ کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں