اسد عمر بتائیں کراچی پیکیج کا کیا ہوا امتیاز شیخ کا سوال

وفاقی وزیر پہلے سندھ کو این ایف سی ایوارڈ میں اس کا حق دلائیں، وفاق این ایف سی میں سندھ کے حق پر ڈاکہ ڈال رہا ہے، وزیرتوانائی سندھ

ہفتہ 28 نومبر 2020 22:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر اسد عمر سندھ پیکیج کے نام پر عوام کو لولی پاپ دے رہے ہیں۔وفاقی وزیر اسدعمر کی لاڑکانہ میں کی گئی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے امتیاز شیخ نے کہا کہ وفاقی وزیر سے پوچھنا تھا کراچی پیکیج کا کیا ہوا ،انہوں نے مزید کہا کہ وفاق نے گزشتہ ڈھائی سالوں میں سندھ کے عوام کے لیے کچھ بھی نہیں کیا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے وفاقی وزیر سے سوال کیا کہ لاڑکانہ میں اگر پی ٹی آئی کی قیادت آئے گی تو وہ کونسا تیر مار لے گی ۔انہوں نے کہاکہ احساس پروگرام کے تحت دی جانے والی رقم عوام کی تھی، وفاق نے یہ رقم دے کر کوئی احسان نہیں کیا ہے۔امتیاز شیخ نے کہا کہ وفاقی وزیر پہلے سندھ کو این ایف سی ایوارڈ میں اس کا حق دلائیں، وفاق این ایف سی میں سندھ کے حق پر ڈاکہ ڈال رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کسی کو بھی اپنا حق کھانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں