کراچی، اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

اتوار 29 نومبر 2020 17:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2020ء) کراچی کے علاقے فیروز آباد سے پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق فیروز آباد کے علاقے میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان اشرف اور آصف اسٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چھیننے میں ملوث ہیں۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 پستول، نقد رقم اور موٹر سائیکل بھی ملی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں